Surah Yusuf Ayat 89 (12:89)
Joseph · Juz 13 · Makki
قَالَ هَلْ عَلِمْتُمْ مَّا فَعَلْتُمْ بِیُوْسُفَ وَ اَخِیْهِ اِذْ اَنْتُمْ جٰهِلُوْنَ 89
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیوسف نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے جو تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا تھا جب تم نادان تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے کچھ خبر ہے تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا جب تم نادان تھے۔
Tafseer (Urdu)
{قال:یوسف نے فرمایا۔} بھائیوں کا یہ حال سن کر حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام پر گریہ طاری ہوگیا اور مبارک انکھوں سے انسو جاری ہوگئے اور فرمایا کیا حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کو مارنا کنوئیں میں گرانا بیچنا والد صاحب سے جدا کرنا اور ان کے بعد ان کے بھائی کو تنگ رکھنا پریشان کرنا تمہیں یاد ہے اور یہ فرماتے ہوئے حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کو تبسم آگیا اور انہوں نے آپ کے گوہر دندان کا حسن دیکھ کر پہچانا کہ یہ تو جمال یوسفی کی شان ہے۔ (مدارک یوسف تحت الایۃ: ۸۹ ص۵۴۳ خازن یوسف تحت الایۃ: ۸۹-۹۰ ۳ / ۴۲ ملتقطا)