Surah Yusuf Ayat 88 (12:88)
Joseph · Juz 13 · Makki
فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلَیْهِ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الْعَزِیْزُ مَسَّنَا وَ اَهْلَنَا الضُّرُّ وَ جِئْنَا بِبِضَاعَةٍ مُّزْجٰىةٍ فَاَوْفِ لَنَا الْكَیْلَ وَ تَصَدَّقْ عَلَیْنَاؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَجْزِی الْمُتَصَدِّقِیْنَ 88
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب وہ یوسف کے پاس پہنچے تو کہنے لگے :اے عزیز! ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو مصیبت پہنچی ہوئی ہے اور ہم حقیر سا سرمایہ لے کر آئے ہیں تو آپ ہمیں پورا ناپ دیدیجئے اور ہم پر کچھ خیرات بھی کیجئے، بیشک اللہ خیرات دینے والوں کو صلہ دیتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب وہ یوسف کے پاس پہنچے بولے اے عزیز ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو مصیبت پہنچی اور ہم بے قدر پونجی لے کر آئے ہیں تو آپ ہمیں پورا ماپ دیجئے اور ہم پر خیرات کیجئے بے شک اللہ خیرات والوں کو صلہ دیتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فلما دخلوا علیه:پھر جب وہ یوسف کے پاس پہنچے۔} حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کا حکم سن کر حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے بھائی پھر مصر کی طرف روانہ ہوئے جب وہ حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس پہنچے تو کہنے لگے : اے عزیز! ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو تنگی بھوک کی سختی اور جسموں کے دبلا ہوجانے کی وجہ سے مصیبت پہنچی ہوئی ہے ہم حقیر سا سرمایہ لے کر آئے ہیں جسے کوئی سودا گر اپنے مال کی قیمت میں قبول نہ کرے۔ وہ سرمایا چند کھوٹے درہم اور گھر کی اشیاء میں سے چند پرانی بوسیدہ چیزیں تھیں آپ ہمیں پورا ناپ دیدیجئے جیسا کھرے داموں سے دیتے تھے اور یہ ناقص پونجی قبول کرکے ہم پر کچھ خیرات کیجئے بیشک اللہ تعالی خیرات دینے والوں کو صلہ دیتا ہے۔(خازن یوسف تحت الایۃ: ۸۸ ۳ / ۴۱ مدارک یوسف تحت الایۃ: ۸۸ ص۵۴۳ ملتقطا)