Surah Yusuf Ayat 87 (12:87)
Joseph · Juz 13 · Makki
یٰبَنِیَّ اذْهَبُوْا فَتَحَسَّسُوْا مِنْ یُّوْسُفَ وَ اَخِیْهِ وَ لَا تَایْــٴَـسُوْا مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِؕ-اِنَّهٗ لَا یَایْــٴَـسُ مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْكٰفِرُوْنَ 87
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے بیٹو! تم جا ؤ اور یوسف اور اس کے بھائی کا سراغ لگاؤ اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، بیشک اللہ کی رحمت سے کافر لوگ ہی ناامید ہوتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے بیٹو! جاؤ یوسف اور اس کے بھائی کا سراغ لگاؤ اور اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو بے شک اللہ کی رحمت سے نا امید نہیں ہوتے مگر کافر لوگ ۔
Tafseer (Urdu)
{یبنی:اے بیٹو!} یعنی اے میرے بیٹو! تم مصر کی طرف جاو اور حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کے بھائی بنیامین کو تلاش کرو۔ بیٹوں نے کہا ’’ہم بنیامین کے معاملے میں کوشش کرنا تو نہیں چھوڑیں گے البتہ حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام چونکہ اب زندہ نہیں ا س لئے ہم انہیں تلاش نہیں کریں گے۔ حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ’’ اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس نہ ہو بیشک اللہ عزوجل کی رحمت سے کافر لوگ ہی ناامید ہوتے ہیں کیونکہ وہ اللہ تعالی اور اس کی صفات کو نہیں جانتے اور مومن چونکہ اللہ تعالی اور اس کی صفات کو جانتا ہے ا س لئے وہ تنگی اسانی غمی خوشی کسی بھی حال میں اللہ عزوجل کی رحمت سے مایوس نہیں ہوتا۔ (روح البیان یوسف تحت الایۃ: ۸۷ ۴ / ۳۰۹ ملخصا) اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس نہیں ہو نا چاہئے: اس سے معلوم ہوا کہ زندگی میں پے در پے انے والی مصیبتوں مشکلوں اور دشواریوں کی وجہ سے اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہئے کیونکہ حقیقی طور پر دنیا و اخرت کی تمام مشکلات کو دور کرنے والا اور تنگی کے بعد اسانیاں عطا کرنے والا اس کے سوا اور کوئی نہیں ۔