Surah Yusuf Ayat 99 (12:99)
Joseph · Juz 13 · Makki
فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰى یُوْسُفَ اٰوٰۤى اِلَیْهِ اَبَوَیْهِ وَ قَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَﭤ 99
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب وہ سب یوسف کے پاس پہنچے تواس نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا: تم مصر میں داخل ہوجاؤ، اگر اللہ نے چاہا (تو) امن وامان کے ساتھ ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب وہ سب یوسف کے پاس پہنچے اس نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا مصر میں داخل ہو اللہ چاہے تو امان کے ساتھ۔
Tafseer (Urdu)
{اوى الیه ابویه:اس نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس جگہ دی۔} ماں سے مراد خالہ ہے (خازن یوسف تحت الایۃ: ۹۹ ۳ / ۴۵)اور اس کے علاوہ بھی مفسرین کے اس بارے میں کئی اقوال ہیں ۔ {ادخلوا مصر:تم مصر میں داخل ہوجاو۔} یہاں داخل ہونے سے خاص شہر میں داخل ہونا مراد ہے یعنی شہر مصر میں داخل ہو جاو اگر اللہ تعالی نے چاہا تو ہر ناپسندیدہ چیز سے امن وامان کے ساتھ داخل ہوجاو گے۔ (جلالین مع صاوی یوسف تحت الایۃ: ۹۹ ۳ / ۹۸۱ ملخصا)