Surah Ar Rad Ayat 1 (13:1)
The Thunder · Juz 13 · Madani
الٓـمّٓرٰ- تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِؕ-وَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَ لٰـكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari’’المر‘‘، یہ کتاب کی آیتیں ہیں اور وہ جو تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے وہ حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ کتاب کی آیتیں ہیں اور وہ جو تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اترا حق ہے مگر اکثر آدمی ایمان نہیں لاتے۔
Tafseer (Urdu)
{الـمر:} یہ حروف مقطعات میں سے ایک حرف ہے اس کی مراد اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔ {و الذی انزل الیك:اور وہ جو تمہاری طرف نازل کیا گیا۔} مشرکین مکہ کہتے تھے کہ یہ کلام محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کاہے اور انہوں نے خود بنایا ہے اس ایت میں ان کا رد کرتے ہوئے اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ یہ قران جو رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ان کے رب عزوجل کی طرف سے نازل کیا گیا حق ہے اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں لیکن اکثر اہل مکہ اس بات پر ایمان نہیں لاتے کہ قران اللہ تعالی کی طرف سے ہے۔ (خازن الرعد تحت الایۃ: ۱ ۳ / ۵۱ جلالین الرعد تحت الایۃ: ۱ ص۲۰۰ ملتقطا)