Surah Ar Rad Ayat 15 (13:15)
The Thunder · Juz 13 · Madani · Sajdah verse
وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَّ كَرْهًا وَّ ظِلٰلُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب خوشی سے، خواہ مجبور ہو کراللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور ان کے سائے ہر صبح و شام۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں خوشی سے خواہ مجبوری سے اور ان کی پرچھائیاں ہر صبح و شام۔
Tafseer (Urdu)
{و لله یسجد:اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں ۔} یعنی اسمانوں میں جتنے فرشتے ہیں اور زمین میں جتنے اہل ایمان ہیں سب خوشی سے جبکہ کافر و منافق شدت اور تنگی کی حالت میں مجبور ہو کراللہ تعالی ہی کو سجدہ کرتے ہیں ۔ (مدارک الرعد تحت الایۃ: ۱۵ ص۵۵۳)اور سجدے کرنے کا ایک معنی یہاں یہ ہے کہ وہ حکم الہی کے سامنے بے بس ہیں اور اللہ عزوجل جیسے چاہے ان میں تصرف فرماتا ہے اور سب اللہ تعالی کے قانون فطرت کے پابند ہیں ۔ تنبیہ:اس ایت کو پڑھنے اور سننے سے سجدہ واجب ہو جاتا ہے ۔سجدہ تلاوت سے متعلق مسائل کی تفصیلی معلومات کے لئے بہار شریعت حصہ 4 سے ’’سجدہ تلاوت کا بیان‘‘ مطالعہ فرمائیں ۔ {و ظللهم بالغدو و الاصال:اور ان کے سائے ہر صبح و شام۔} سایوں کے سجدہ کرنے سے بھی یہی مراد ہے کہ ان کے سائے بھی اول تا اخر اللہ تعالی کے حکم کے پابند ہیں جتنا وہ چاہتا ہے بڑھا دیتا ہے اور جتنا چاہتا ہے گھٹا دیتا ہے۔ سائے تو سارا دن ہی ہوتے ہیں لیکن ایت میں صبح اور شام کا بطور خاص اس لئے ذکر فرمایا گیا کہ ان دو اوقات میں سایوں کا چھوٹا یا بڑا ہونا واضح طور پر نظر اتا ہے ۔