Surah Ar Rad Ayat 16 (13:16)
The Thunder · Juz 13 · Madani
قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-قُلِ اللّٰهُؕ-قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ لَا یَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ نَفْعًا وَّ لَا ضَرًّاؕ-قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ ﳔ اَمْ هَلْ تَسْتَوِی الظُّلُمٰتُ وَ النُّوْرُ ﳛ اَمْ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ خَلَقُوْا كَخَلْقِهٖ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَیْهِمْؕ-قُلِ اللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ هُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے؟ تم خود ہی فرما دو:’ ’اللہ ‘‘ تم فرما ؤ: تو (اے لوگو) کیا تم نے اس کے سوا مدد گار بنارکھے ہیں جواپنے لئے نفع اور نقصان کے مالک نہیں ہیں۔ تم فرما ؤ: کیا اندھا اور آنکھ والابرابر ہوجائیں گے؟ یا کیا اندھیرے اورروشنی برابر ہوجائیں گے؟ یاکیا انہوں نے اللہ کے لیے ایسے شریک ٹھہرا لئے ہیں جنہوں نے اللہ کی تخلیق کی طرح کچھ پیدا کیا ہو؟ تو ان کافروں کوپیدا کرنے کا معاملہ ایک جیسا لگا ہو ۔تم فرما ؤ :اللہ ہر شےکا خالق ہے اور وہ اکیلا سب پر غالب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ کون رب ہے آسمانوں اور زمین کا تم خود ہی فرما ؤ اللہ تم فرماؤ تو کیا اس کے سوا تم نے وہ حمایتی بنالیے ہیں جو اپنا بھلا برا نہیں کرسکتے ہیں تم فرماؤ کیا برابر ہوجائیں گے اندھا اور انکھیارا یا کیا برابر ہوجائیں گی اندھیریاں اور اجالا کیا اللہ کے لیے ایسے شریک ٹھہرائے ہیں جنہوں نے اللہ کی طرح کچھ بنایا تو انہیں ان کا اور اس کا بنانا ایک سا معلوم ہوا تم فرماؤ اللہ ہر چیز کا بنانے والا ہے اور وہ اکیلا سب پر غالب ہے۔