Surah Ibrahim Ayat 1 (14:1)
Abraham · Juz 13 · Makki
الٓرٰ- كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ لِتُخْرِ جَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ ﳔ بِاِذْنِ رَبِّهِمْ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari’’الر‘‘، یہ ایک کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ تم لوگوں کو ان کے رب کے حکم سے اندھیروں سے اجالے کی طرف،اس (اللہ ) کے راستے کی طرف نکالو جو عزت والا ،سب خوبیوں والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری کہ تم لوگوں کو اندھیریوں سے اجالے میں لاؤ ان کے رب کے حکم سے اس کی راہ کی طرف جو عزت والا سب خوبیوں والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ الر:} یہ حروف مقطعات میں سے ایک حرف ہےاس کی مراد اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔ {كتب:یہ ایک کتاب ہے۔} یعنی قران پاک ایک کتاب ہے جو اے حبیب !صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے اپ کی طرف نازل فرمائی ہے اس کو نازل کرنے کی حکمت یہ ہے کہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم لوگوں کو ان کے رب عزوجل کے حکم سے کفر گمراہی اور جہالت کے اندھیروں سے ایمان کے اجالے کی طرف اور اس اللہ عزوجل کے راستے یعنی دین اسلام کی طرف لاو جو عزت والا سب خوبیوں والاہے۔ (خازن ابراہیم تحت الایۃ: ۱ ۳ / ۷۳-۷۴ ملخصا) دین حق کی راہ ایک ہے: امام فخر الدین رازی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ’’ظلمات کو جمع اور نور کوواحد کے صیغہ سے ذکر فرمانے میں اس طرف اشارہ ہے کہ دین حق کی راہ ایک ہے اور کفر و گمراہی کے راستے کثیر ہیں ۔ (تفسیرکبیر ابراہیم تحت الایۃ: ۱ ۷ / ۵۸) ایمان اور ہدایت کا نور عطا کرنے والے: اس ایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اللہ عزوجل کے حکم سے لوگوں کو ظلمت کفر سے نکال کرایمان کی روشنی میں داخل کرتے ہیں کوئی شخص صرف قران سے بغیر حضور پرنور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے واسطے ہدایت نہیں پا سکتا ۔نور ہدایت کا ذریعہ صرف حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی ذات مبارکہ ہے۔