Surah Ibrahim Ayat 2 (14:2)
Abraham · Juz 13 · Makki
اللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-وَ وَیْلٌ لِّلْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ شَدِیْدِﹰ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ جس کی ملکیت میں ہر وہ چیز ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور کافروں کیلئے ایک سخت عذاب کی خرابی ہے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ کہ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور کافروں کی خرابی ہے ایک سخت عذاب سے۔
Tafseer (Urdu)
{الله الذی له: اللہ جس کی ملکیت میں ہے} یعنی اس اللہ عزوجل کے راستے کی طرف لاو جو عزت والا سب خوبیوں والا ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے وہ سب کا خالق و مالک ہے سب اس کے بندے اور مملوک ہیں تو اس کی عبادت سب پر لازم ہے اور اس کے سوا کسی کی عبادت روا نہیں اور جنہوں نے اللہ عزوجل کی عبادت چھوڑ کر ان بتوں کی عبادت کرنا شروع کر دی جو کسی چیز کے مالک ہی نہیں بلکہ وہ خود مملوک ہیں تو اخرت میں ان کے لئے سخت عذاب تیار کیا گیا ہے۔ (خازن ابراہیم تحت الایۃ: ۲ ۳ / ۷۴)