Surah Ibrahim Ayat 23 (14:23)
Abraham · Juz 13 · Makki
وَ اُدْخِلَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْؕ-تَحِیَّتُهُمْ فِیْهَا سَلٰمٌ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہ جنتوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں، اپنے رب کے حکم سے ہمیشہ ان میں رہیں گے، وہاں اُن کی ملاقات کی دعا، سلام ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے وہ باغوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں اپنے رب کے حکم سے اس میں ان کے ملتے وقت کا اکرام سلام ہے۔
Tafseer (Urdu)
{الذین امنوا:جو ایمان لائے۔} اس سے پہلی ایتوں میں اللہ تعالی نے کافر اور بدکار لوگوں کے حالات تفصیل سے بیان فرمائے اور اس ایت میں مومن اور نیکوکار لوگوں کے حالات بیان فرما رہا ہے چنانچہ اس ایت میں بیان فرمایا کہ ایمان قبول کرنے اور نیک اعمال کرنے والوں کو اللہ تعالی کے اذن سے جنت کی دائمی نعمتیں عطا کی جائیں گی اور اللہ تعالی کے اذن سے انہیں نعمتیں عطا ہونا بھی ان کے حق میں ایک طرح کی تعظیم ہے اور وہ خود بھی ایک دوسرے کی تعظیم کرتے ہوئے اپس میں ایک دوسرے کو سلام کریں گےفرشتے بھی ان کی تعظیم کرتے ہوئے انہیں سلام کریں گے اور اللہ تعالی کی طرف سے بھی انہیں سلام کہا جائے گا۔ جنت میں سلام کا معنی یہ ہے کہ وہ دنیا کی افتوں حسرتوں یا دنیا کی بیماریوں دردوں غموں اور پریشانیوں سے سلامت ہو گئے اور دنیا کے فانی جسموں سے نکل کر جنت کے دائمی جسموں میں منتقل ہو جانا اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ (تفسیرکبیر ابراہیم تحت الایۃ: ۲۳ ۷ / ۸۹ ملخصا)