Surah Ibrahim Ayat 33 (14:33)
Abraham · Juz 13 · Makki
وَ سَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ دَآىٕبَیْنِۚ-وَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تمہارے لیے سورج اور چاندکو کام پر لگادیا جو برابر چل رہے ہیں اور تمہارے لیے رات اور دن کومسخر کردیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تمہارے لیے سورج اور چاند مسخر کیے جو برابر چل رہے ہیں اور تمہارے لیے رات اور دن مسخر کیے۔
Tafseer (Urdu)
{و سخر لكم الشمس و القمر:اور تمہارے لیے سورج اور چاندکو کام پر لگادیا۔}اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! اللہ عزوجل ہی ہے جس نے سور ج اور چاند کو تمہارے لئے کام پر لگا دیا دن میں سورج طلوع ہو جاتا ہے اور رات میں چاند نکل اتا ہے تاکہ تمہاری جانوں اور معاش کی درستی رہے اورجب سے اللہ تعالی نے سورج اور چاندکو پیدا فرمایا ہے تب سے وہ اپنے اپنے محل میں گردش کر رہے ہیں اور اسی طرح قیامت تک گردش کرتے رہیں گےاپنی گردش کی وجہ سے نہ کمزور پڑیں گے اور نہ ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوں گے اور تمہارے منافع اور اسباب کی درستی کے لیے رات اور دن کومسخر کردیا ہےرات جاتی ہے تو دن نکل اتا ہے دن ختم ہوتا ہے تو رات ا جاتی ہےدن میں تم اپنے معاش کے کاموں میں مصروف ہوتے ہو اور رات میں ارام کرتے ہو یہ اللہ عزوجل کی تم پر رحمت ہے۔ (تفسیر طبری ابراہیم تحت الایۃ: ۳۳ ۷ / ۴۵۷-۳۵۸ صاوی ابراہیم تحت الایۃ: ۳۳ ۳ / ۱۰۲۴-۱۰۲۵ ملتقطا)