Surah Ibrahim Ayat 38 (14:38)
Abraham · Juz 13 · Makki
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِیْ وَ مَا نُعْلِنُؕ- وَ مَا یَخْفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے ہمارے رب! تو جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں اور اللہ پر زمین اور آسمان میں کوئی بھی شے پوشیدہ نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے ہمارے رب تو جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے اور اللہ پر کچھ چھپا نہیں زمین میں نہ آسمان میں ۔
Tafseer (Urdu)
{ربنا:اے ہمارے رب!} اس ایت کا معنی یہ ہے کہ اے ہمارے رب ! عزوجل تو ہمارے حالات کوہماری ضرورتوں اور ہمارے نقصانات کو جانتا ہے اور تو ہم پر ہم سے زیادہ رحم فرماتا ہے اس لئے تیری بارگاہ میں ہمیں دعا کرنے کی حاجت تو نہیں لیکن ہم تیرے حضور دست دعا اس لئے بلند کرتے ہیں تاکہ ہم تیرے اگے اپنی بندگی کا اظہار کریں تیری عظمت و جلال سے خوف کھائیں۔(خازن ابراہیم تحت الایۃ: ۳۸ ۳ / ۸۸) {و ما یخفى على الله من شیء:اور اللہ پر کوئی بھی شے پوشیدہ نہیں ۔} ایک قول یہ ہے کہ حضر ت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی تصدیق کے طور اللہ تعالی نے یہ کلا م فرمایا۔ دوسرا قول یہ ہے کہ یہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا ہی کلام ہے اور معنی یہ ہے کہ جو ہر جگہ میں چھپی ہوئی چیزوں کو جانتا ہے ا س سے کوئی بھی چیز پوشیدہ نہیں ۔ (تفسیرکبیر ابراہیم تحت الایۃ: ۳۸ ۷ / ۱۰۵)