Surah Ibrahim Ayat 4 (14:4)
Abraham · Juz 13 · Makki
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهٖ لِیُبَیِّنَ لَهُمْؕ-فَیُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے ہر رسول اس کی قوم کی زبان کے ساتھ ہی بھیجا تاکہ وہ انہیں واضح کرکے بتادے ، پھر اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور راہ دکھاتا ہے جسے چاہتا ہے اور وہی عزت والا، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے ہر رسول اس کی قوم ہی کی زبان میں بھیجا کہ وہ انہیں صاف بتائے پھراللہ گمراہ کرتا ہےجسے چاہے اور وہ راہ دکھاتا ہے جسے چاہے اور وہی عزت حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ما ارسلنا من رسول الا بلسان قومه:اور ہم نے ہر رسول اس کی قوم کی زبان کے ساتھ ہی بھیجا۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے اپ سے پہلے گزشتہ امتوں میں جتنے رسول بھیجے وہ ان لوگوں کی زبان میں ہی کلام کرتے تھے تاکہ انہیں جو احکامات دئیے گئے وہ ترجمے کے بغیر ہی اسانی سے اور جلدی سمجھ جائیں اور ان احکامات کے مطابق عمل کر سکیں ۔ (ابو سعود ابراہیم تحت الایۃ: ۴ ۳ / ۱۷۶) ایت میں مذکور لفظ ’’رسول‘‘ میں حضور انور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور ان کے علاوہ تمام انبیاء و مرسلین علیہم الصلوۃ والسلام داخل ہیں ۔ یعنی ہر رسول کواس کی قوم کی زبان کے ساتھ مبعوث فرمایا۔ قران مجید کو صرف عربی زبان میں ہی کیوں نازل کیا گیا: نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تمام مخلوق کے رسول ہیں لیکن قران کو ہرزبان میں نازل نہیں کیا گیا کیونکہ ہزاروں کی تعداد میں زبانیں ہر زمانے میں بولی جاتی رہی ہیں تو قران کو ہر زبان میں ناز ل کرنا کئی اور طرح کی پیچیدگیوں کا باعث ہوتا لہذا اس وقت کی روئے زمین کی سب سے مرکزی اور مطلقا فصاحت و بلاغت کے اعتبار سے سب سے اعلی زبان یعنی عربی میں قران پاک کو نازل کیا گیا تاکہ رسول عربی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم قران پاک کی اپنے قول و عمل سے بہترین تشریح فرمادیں اور پھرا پ کی امت دنیا بھر کی زبانوں میں ان تعلیمات کو منتقل کردے۔ {فیضل الله من یشآء:پھراللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے۔} یعنی رسول کی ذمہ داری صرف تبلیغ کر دینا اور احکام پہنچا دینا ہے جبکہ ہدایت دینا اور گمراہ کرنا اللہ تعالی کے ذمے ہے اور اللہ تعالی جسے چاہے ہدایت دیتا ہے اور جسے چاہے گمراہ کرتا ہےوہی غالب ہے اور اس پر کوئی غالب نہیں ہو سکتاوہی اپنے کاموں میں حکمت والا ہے۔ (خازن ابراہیم تحت الایۃ: ۴ ۳ / ۷۴)