Surah Ibrahim Ayat 40 (14:40)
Abraham · Juz 13 · Makki
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ ﳓ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے میرے رب! مجھے اور کچھ میری اولاد کونماز قائم کرنے والا رکھ، اے ہمارے رب اور میری دعا قبول فرما۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے میرے رب مجھے نماز کا قائم کرنے والا رکھ اور کچھ میری اولاد کو اے ہمارے رب اور میری دعا سن لے۔
Tafseer (Urdu)
{و من ذریتی:اورکچھ میری اولاد کو۔} حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو چونکہ بعض افراد کے بارے میں اللہ تعالی کے بتانے سے معلوم ہو چکا تھا کہ وہ کافر ہوں گے اس لئے اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی بعض اولاد کے لئے نمازوں کی پابندی اور محافظت کی دعا کی۔ (مدارک ابراہیم تحت الایۃ: ۴۰ ص۵۷۲-۵۷۳) {و لوالدی:اور میرے ماں باپ کو۔} علماء فرماتے ہیں کہ اس ایت میں ماں باپ سے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے حقیقی والدین مراد ہیں اور وہ دونوں مومن تھے اسی لئے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے لئے دعا فرمائی جبکہ سورہ توبہ کی اس ایت ’’و ما كان استغفار ابرهیم لابیه الا عن موعدة‘‘ (توبہ:۱۱۴) ترجمہ کنزالعرفان: اور ابراہیم کا اپنے باپ کی مغفرت کی دعا کرنا صرف ایک وعدے کی وجہ سے تھا۔ میں باپ سے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا چچا ازر مراد ہے سگے والد مراد نہیں ۔ (روح البیان ابراہیم تحت الایۃ: ۴۱ ۴ / ۴۳۰ ملخصا) دعا کے چند اداب: اس ایت سے دعا کے چند اداب معلوم ہوئے ۔ (1) دعا اپنی ذات سے شروع کرے۔ (2) ماں باپ کو دعا میں شامل رکھا کرے ۔ (3) ہر مسلمان کے حق میں دعائے خیر کرے۔ (4) اخرت کی دعا ضرور مانگے صرف دنیا کی حاجات پر قناعت نہ کرے۔ ([1]) [1] …دعا کے مزید اداب جاننے کے لئے کتاب’’فضائل دعا‘‘(مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کا مطالعہ فرمائیں ۔