Surah Ibrahim Ayat 49 (14:49)
Abraham · Juz 13 · Makki
وَ تَرَى الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَىٕذٍ مُّقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِ 49
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس دن تم مجرموں کو بیڑیوں میں ایک دوسرے سے بندھا ہوا دیکھو گے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس دن تم مجرموں کو دیکھو گے کہ بیڑیوں میں ایک دوسرے سے جڑے ہوں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و ترى المجرمین یومىذ:اور اس دن تم مجرموں کو دیکھو گے ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ قیامت کے دن کافروں کو بیڑیوں میں اپنے شیطانوں کے ساتھ بندھا ہو ادیکھیں گے۔ (جلالین ابراہیم تحت الایۃ: ۴۹ ص۲۱۰) قیامت کے دن مومن و کافر کی پہچان: اس سے معلوم ہوا کہ محشر میں کفار اور مومن ظاہری علامات سے ہی پہچان لئے جائیں گے کہ کافروں کے منہ کالے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے اور پاوں بیڑیوں میں بندھے ہوئے ہوں گے جبکہ مومنوں کا حال اس کے برعکس ہوگا۔