Surah Ibrahim Ayat 50 (14:50)
Abraham · Juz 13 · Makki
سَرَابِیْلُهُمْ مِّنْ قَطِرَانٍ وَّ تَغْشٰى وُجُوْهَهُمُ النَّارُ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان کے کرتے تارکول کے ہوں گے اور ان کے چہروں کو آ گ ڈھانپ لے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان کے کُرتے رال کے ہوں گے اور ان کے چہرے آ گ ڈھانپ لے گی۔
Tafseer (Urdu)
{سرابیلهم:ان کے کرتے ۔} یعنی قیامت کے دن کافروں کے کرتے سیاہ رنگ اور بدبودار تارکول کے ہوں گے جن سے آگ کے شعلے اور زیادہ تیز ہوجائیں ۔ (مدارک ابراہیم تحت الایۃ: ۵۰ ص۵۷۵ خازن ابراہیم تحت الایۃ: ۵۰ ۳ / ۹۳ ملتقطا) تفسیر بیضاوی میں ہے کہ ان کے بدنوں پر رال لیپ دی جائے گی تووہ کرتے کی طرح ہوجائے گی اس کی سوزش اور اس کے رنگ کی وحشت و بدبو سے تکلیف پائیں گے ۔ (بیضاوی ابراہیم تحت الایۃ: ۵۰ ۳ / ۳۵۸) {و تغشى وجوههم النار:اور ان کے چہروں کو آ گ ڈھانپ لے گی۔} یعنی کافروں کے جسموں پر لپٹے ہوئے تارکول سے اگ کے شعلے اتنے بلند ہوں گے کہ اگ ان کے چہروں کو ڈھانپ لے گی۔ (روح البیان ابراہیم تحت الایۃ: ۵۰ ۴ / ۴۳۷) {لیجزی الله كل نفس ما كسبت:تاکہ اللہ ہر جان کو اس کی کمائی کا بدلہ دے۔} یعنی اللہ تعالی کافروں کو یہ سزا اس لئے دے گا تاکہ وہ ہر مجرم شخص کو ا س کے کئے ہوئے کفر اور گناہوں کا ایسا بدلہ دے جو اس کے جرم کے مطابق ہو۔ بیشک اللہ تعالی بہت جلد حساب کرنے والا ہے۔ (روح البیان ابراہیم تحت الایۃ: ۵۱ ۴ / ۴۳۷)