Surah Ibrahim Ayat 6 (14:6)
Abraham · Juz 13 · Makki
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ اَنْجٰىكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ وَ یُذَبِّحُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْؕ-وَ فِیْ ذٰلِكُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِیْمٌ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا: اپنے اوپر اللہ کا احسان یاد کرو جب اس نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی جو تمہیں بری سزا دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری بیٹیوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش تھی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا یاد کرو اپنے اوپر اللہ کا احسان جب اس نے تمہیں فرعون والوں سے نجات دی جو تم کو بری مار دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری بیٹیاں زندہ رکھتے اور اس میں تمہارے رب کا بڑا فضل ہوا۔
Tafseer (Urdu)
{و اذ قال موسى لقومه:اور جب موسی نے اپنی قوم سے فرمایا۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنی قوم کو یہ ارشاد فرمانا اللہ تعالی کے دن یاد دلانے کے حکم کی تعمیل ہے۔ (خازن ابراہیم تحت الایۃ: ۶ ۳ / ۷۵) نوٹ:یاد رہے کہ بنی اسرائیل کی فرعونیوں سے نجات کی تفصیل سورہ بقرہ کی ایت 49 کے تحت گزر چکی ہے۔ ایت’’ و اذ قال موسى لقومه‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے دو باتیں معلوم ہوئیں (1)… مسلمانوں پر کافر اور ظالم حکمرانوں کا تسلط ہونا اللہ تعالی کا دنیوی عذاب اور ہمارے برے اعمال کا نتیجہ ہے جبکہ اچھے حکمران رب تعالی کی رحمت اور نیک اعمال کا نتیجہ ہیں ۔ (2)… کافر و ظالم کی ہلاکت اس کی موت اللہ عزوجل کی رحمت ہے جیسے علماء وصالحین کی وفات ہمارے لئے مصیبت ہے۔ ظالم کی موت پر خوشی کرنا اچھا ہے۔