Surah Al Hijr Ayat 27 (15:27)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
وَ الْجَآنَّ خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے اس سے پہلے جن کو بغیر دھویں والی آگ سے پیدا کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جِن کو اس سے پہلے بنایا بے دھوئیں کی آگ سے۔
Tafseer (Urdu)
{و الجآن :اور جن کو۔} حضرت قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں اس ایت میں ’’ الجآن ‘‘ سے ابلیس مراد ہے ۔ یہ حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے پیدا کیا گیا جب ا بلیس کے بعد حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش ہوئی تو ابلیس نے اللہ تعالی کی طرف سے حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کو ملنے والے مقام و مرتبہ کی بنا پر ان سے حسد کیا اور کہا میں اگ سے بنا ہوں اور یہ مٹی سے ۔ (تفسیر طبری الحجر تحت الایۃ: ۲۶ ۷ / ۵۱۳) نوٹ:یاد رہے کہ ’’ الجآن‘‘ سے متعلق مفسرین کے اور بھی اقوال ہیں ۔ {من نار السموم:بغیر دھویں والی اگ سے ۔} یعنی ابلیس کو حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے اس اگ سے پیدا کیا جس میں دھواں نہیں ہوتا ۔