Surah Al Hijr Ayat 28 (15:28)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ 28
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں ایک آدمی کوبجتی ہوئی مٹی سے پیدا کرنے والا ہوں جو مٹی بدبودار سیاہ گارے کی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں آدمی کو بنانے والا ہوں بجتی مٹی سے جو بدبودار سیاہ گارے سے ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اذ قال ربك للملىكة: اور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا۔}اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی نے حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش کا ذکر فرمایا اور ان ایات سے اللہ تعالی ان کی پیدائش کاو اقعہ بیان فرما رہا ہے۔(تفسیرکبیر الحجر تحت الایۃ:۲۸ ۷ / ۱۳۹) نوٹ:یاد رہے کہ ان ایات میں مذکور واقعہ سورہ بقرہ اور سورہ اعراف میں گزر چکا ہےاس کے علاوہ اور سورتوں میں بھی اس واقعے کا بیان موجود ہے ۔