Surah An Nahl Ayat 113 (16:113)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ وَ هُمْ ظٰلِمُوْنَ 113
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ان کے پاس انہیں میں سے ایک رسول تشریف لایا تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں عذاب نے پکڑلیا اور وہ زیادتی کرنے والے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ان کے پاس انہیں میں سے ایک رسول تشریف لایا تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں عذاب نے پکڑا اور وہ بے انصاف تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد جآءهم رسول منهم:اور بیشک ان کے پاس انہیں میں سے ایک رسول تشریف لایا۔} یعنی اہل مکہ کے پاس انہیں کی جنس سے ایک عظیم رسول یعنی انبیاء کے سردارمحمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تشریف لائے اہل مکہ نے انہیں جھٹلایا تو اللہ تعالی نے اہل مکہ کو بھوک اور خوف کے عذاب میں مبتلا کر دیا اور ان کا حال یہ تھا کہ وہ کفر کرنے والے تھے۔( جلالین مع صاوی النحل تحت الایۃ: ۱۱۳ ۳ / ۱۰۹۸)