Surah An Nahl Ayat 3 (16:3)
The Bee · Juz 14 · Makki
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّؕ-تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ بنایا۔ وہ ان کے شرک سے بلندوبالا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس نے آسمان اور زمین بجا بنائے وہ ان کے شرک سے برتر ہے۔
Tafseer (Urdu)
{خلق السموت و الارض بالحق:اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ بنایا۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنی وحدانیت اور اپنے معبود ہونے پر بطور دلیل ان چیزوں کا ذکر فرمایا ہے کہ جنہیں پیدا کرنے پر اللہ تعالی کے سوا اور کوئی قادر نہیں۔(مدارک النحل تحت الایۃ: ۳ ص۵۸۹)ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! تمہارے رب عزوجل نے اسمانوں اور زمین کو حکمت و مصلحت کے ساتھ پیدا کیا ہے باطل اور بیکار نہیں بنایا اور وہ زمین و اسمان کو پیدا کرنے میں یکتا ہے انہیں عدم سے وجود میں لانے میں اس کا کوئی شریک نہیں اور نہ ہی انہیں پیداکرنے پر کسی نے اللہ تعالی کی مدد کی ہے تو اللہ تعالی کا شریک کہا ں سے ا گیا اے لوگو! تمہارا رب عزوجل تمہارے شرک اور تمہارے اس دعوے کہ’’ اللہ کے سوا اور بھی معبود ہیں ‘‘ سے بلند و بالا ہے اور اس کی شان اتنی بلند ہے کہ کوئی ا س کا مثل شریک یا مددگار ہو ہی نہیں سکتا۔ (تفسیر طبری النحل تحت الایۃ: ۳ ۷ / ۵۵۹ روح البیان النحل تحت الایۃ: ۳ ۵ / ۶ ملتقطا)