Surah An Nahl Ayat 46 (16:46)
The Bee · Juz 14 · Makki
اَوْ یَاْخُذَهُمْ فِیْ تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا انہیں چلتے پھرتے پکڑ لے تو وہ اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا انہیں چلتے پھرتے پکڑ لے کہ وہ تھکا نہیں سکتے۔
Tafseer (Urdu)
{او یاخذهم فی تقلبهم:یا انہیں چلتے پھرتے پکڑ لے۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ کیا وہ اس بات سے ڈرتے نہیں کہ اللہ تعالی سفر کی حالت میں ان پر عذاب نازل کر دے کیونکہ جس طرح اللہ تعالی انہیں ان کے شہروں میں ہلاک کرنے پر قادر ہے اسی طرح سفر کے دوران بھی انہیں ہلاک کرنے پر قادر ہےوہ کسی دور دراز کے علاقے میں جاکر اللہ تعالی کو عاجز نہیں کر سکتے بلکہ وہ جہاں بھی ہوں اللہ تعالی ان پر عذاب نازل کر سکتا ہے۔(تفسیرکبیر النحل تحت الایۃ: ۴۶ ۷ / ۲۱۲)دوسری تفسیر یہ ہے کہ کیا وہ اس بات سے ڈرتے نہیں کہ اللہ تعالی رات اوردن میں بلکہ ہر ایک حال میں ان کی پکڑ کرنے پر قادر ہے اور وہ فرار ہو کر اللہ تعالی کو عاجز نہیں کر سکتے بلکہ اللہ تعالی ان پر ہر طرح سے قادر ہے۔ (خازن النحل تحت الایۃ: ۴۶ ۳ / ۱۲۴)