Surah An Nahl Ayat 49 (16:49)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّةٍ وَّ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ 49
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جو کچھ آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں چلنے والا ہے اور فرشتے سب اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور فرشتے غرور نہیں کرتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں چلنے والا ہے اور فرشتے اور وہ غرور نہیں کرتے۔
Tafseer (Urdu)
{و لله یسجد:اور اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں ۔}علما ء فرماتے ہیں سجدہ دو طرح کا ہوتا ہے ۔ (1) سجدہ عبادت جیسا کہ مسلمانوں کا اللہ عزوجل کے لئے سجدہ۔ (2) سجد ہ بہ معنی اطاعت اور عاجزی جیسا کہ سایہ وغیرہ کا سجدہ۔ ہر چیز کا سجدہ اس کی حیثیت کے مطابق ہے مسلمانوں اور فرشتوں کا سجدہ سجدہ عبادت ہے اور ان کے ماسوا کا سجدہ سجدہ بہ معنی اطاعت اور عاجزی ہے۔(خازن النحل تحت الایۃ: ۴۹ ۳ / ۱۲۵ تفسیر کبیر النحل تحت الایۃ: ۴۹ ۷ / ۲۱۶ملتقطا) یاد رہے کہ یہاں سجدہ سے مراد اطاعت ہے نہ کہ اصطلاحی سجدہ اور اگر باقاعدہ سجدہ ہی مراد ہو تو بھی حق ہے کہ کسی چیز کی حقیقت ہمیں معلوم نہ ہونا ہمارے علم کی کمی کی دلیل ہے اس بات کی نہیں کہ وہ چیز ہی نہیں ہوسکتی جیسے اج کل کی لاکھوں سائنسی ایجادات سے پہلے لوگوں کو ان چیزوں کا بالکل علم نہیں تھا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ یہ چیزیں ہوہی نہیں سکتی تھیں یہی صورت سایوں کے سجدہ کرنے میں سمجھ لی جائے اور یہی جواب مخالفین اسلام کے سائنسی اعتبار سے اسلام کے خلاف اکثر اعتراضوں کا ہے۔ نوٹ:یاد رہے کہ یہ ایت ایات سجدہ میں سے ہے اس کے پڑھنے اور سننے والے پر سجدہ تلاوت لازم ہو جائے گا۔ سجدہ تلاوت کے چند احکام سورہ اعراف ایت نمبر 206 میں گزر چکے ہیں مزید مسائل جاننے کے لئے بہار شریعت حصہ 4 سے ’’ سجدہ تلاوت کا بیان‘‘ مطالعہ کیجئے۔ {و هم لا یستكبرون:اور فرشتے غرور نہیں کرتے۔}اس ایت سے ثابت ہوا کہ فرشتے تمام گناہوں سے معصوم ہیں کیونکہ اللہ تعالی کا یہ فرمانا کہ وہ غرور نہیں کرتے ا س بات کی دلیل ہے کہ فرشتے اپنے پیدا کرنے والے اور بنانے والے کے اطاعت گزار ہیں اور وہ کسی بات اور کسی کام میں بھی اللہ تعالی کی نافرمانی نہیں کرتے۔(تفسیرکبیر النحل تحت الایۃ: ۴۹ ۷ / ۲۱۷) مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ صرف فرشتے او ر پیغمبر معصوم ہیں ان کے سوا کوئی معصوم نہیں ۔