Surah An Nahl Ayat 50 (16:50)
The Bee · Juz 14 · Makki · Sajdah verse
یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ اپنے اوپر اپنے رب کا خوف کرتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جو انہیں حکم دیا جاتاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاپنے اوپر اپنے رب کا خوف کرتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جو انہیں حکم ہو۔
Tafseer (Urdu)
{یخافون ربهم من فوقهم:وہ اپنے اوپر اپنے رب کا خوف کرتے ہیں ۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ فرشتے اپنے اوپر اللہ تعالی کا عذاب نازل ہونے سے ڈرتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتاہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے رب عزوجل کی نافرمانی نہیں کی بلکہ انہوں نے اللہ تعالی کے ہر حکم کو پورا کیا اور ممنوعہ کاموں سے باز رہے۔ اس آیت سے ثابت ہوا کہ فرشتے مکلف ہیں ۔ (مدارک النحل تحت الایۃ: ۵۰ ص۵۹۷ صاوی النحل تحت الایۃ: ۵۰ ۳ / ۱۰۷۱ ملتقطا)