Surah An Nahl Ayat 51 (16:51)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ قَالَ اللّٰهُ لَا تَتَّخِذُوْۤا اِلٰهَیْنِ اثْنَیْنِۚ-اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-فَاِیَّایَ فَارْهَبُوْنِ 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ نے فرمادیا: دومعبودنہ ٹھہراؤ وہ تو ایک ہی معبود ہے تو مجھ ہی سے ڈرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ نے فرمایا دو خدا نہ ٹھہراؤ وہ تو ایک ہی معبود ہے تو مجھی سے ڈرو۔
Tafseer (Urdu)
{و قال الله:اور اللہ نے فرمادیا۔} اس سے پہلی ایتوں میں اللہ تعالی نے یہ بتا دیاکہ آسمان و زمین کی تمام کائنات اللہ تعالی کی بارگاہ میں عاجزی کرنے والیاس کے حکم کی اطاعت کرنے والی اور اسی کی عبادت کرنے والی ہے اور سب اس کی ملکیت میں اور اسی کی قدرت وتصرف کے تحت ہیں جبکہ ا س ایت میں اللہ تعالی نے شرک سے اور دو خدا ٹھہرانے سے ممانعت فرمائی ہے۔(خازن النحل تحت الایۃ: ۵۱ ۳ / ۱۲۶)