Surah An Nahl Ayat 53 (16:53)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ مَا بِكُمْ مِّنْ نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ ثُمَّ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَاِلَیْهِ تَجْــٴَـرُوْنَ 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تمہارے پاس جو نعمت ہے سب اللہ کی طرف سے ہے پھر جب تمہیں تکلیف پہنچتی ہے تو تم اسی سے فریادکرتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تمہارے پاس جو نعمت ہے سب اللہ کی طرف سے ہے پھر جب تمہیں تکلیف پہنچتی ہے تو اسی کی طرف پناہ لے جاتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و ما بكم من نعمة:اور تمہارے پاس جو نعمت ہے۔} اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ عقلمند پر لازم ہے کہ وہ اللہ تعالی کے علاوہ کسی اور سے نہ ڈرے جبکہ ان ایات میں بیان فرمایا کہ عقلمند پر یہ بھی لازم ہے کہ وہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کسی کا شکر نہ کرے کیونکہ شکر نعمت کے بدلے میں ہوتا ہے اور انسان کو جو نعمت بھی ملی ہے وہ اللہ تعالی کی طرف سے ملی ہے۔ (تفسیرکبیر النحل تحت الایۃ: ۵۳ ۷ / ۲۲۱) اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! تمہارے بدنوں میں جو عافیت صحت اور سلامتی ہے اور تمہارے مالوں میں جو نشوونما ہو رہی ہے تمہارے پاس یہ سب نعمتیں اللہ تعالی کی طرف سے ہیں کسی اور کی طرف سے نہیں کیونکہ ساری نعمتیں اللہ تعالی ہی کے دست قدرت میں ہیں اور جب تمہارے بدن کسی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں اور انہیں کوئی عارضہ لاحق ہوتا ہے اور تمہاری عیش و عشرت میں کمی واقع ہوتی ہے تو تم صرف اللہ تعالی سے دعائیں کرتے ہو اور اسی سے مدد طلب کرتے ہو تاکہ وہ تم سے یہ مصیبت دور کر دے۔ (تفسیرطبری النحل تحت الایۃ: ۵۳ ۷ / ۵۹۷)