Surah An Nahl Ayat 71 (16:71)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ اللّٰهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلٰى بَعْضٍ فِی الرِّزْقِۚ-فَمَا الَّذِیْنَ فُضِّلُوْا بِرَآدِّیْ رِزْقِهِمْ عَلٰى مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَهُمْ فِیْهِ سَوَآءٌؕ-اَفَبِنِعْمَةِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ 71
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ نے تم میں سے ایک کو دوسرے پر رزق میں برتری دی ہے تو جنہیں رزق کی برتری دی گئی ہے وہ اپنا رزق اپنے غلاموں، باندیوں پر نہیں لوٹاتے کہ کہیں وہ اس رزق میں برابر نہ ہوجائیں تو کیا صرف اللہ کی نعمت سے مکرتے ہیں؟.
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ نے تم میں ایک کو دوسرے پر رزق میں بڑائی دی تو جنہیں بڑائی دی ہے وہ اپنا رزق اپنے باندی غلاموں کو نہ پھیر دیں گے کہ وہ سب اس میں برابر ہوجائیں تو کیا اللہ کی نعمت سے مکرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و الله فضل بعضكم على بعض فی الرزق:اور اللہ نے تم میں سے ایک کو دوسرے پر رزق میں برتری دی ہے۔} اس ایت میں بڑے نفیس اور دلنشین انداز میں بت پرستی کا رد کیا گیا ہے ۔ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ عزوجل نے تم میں سے ایک کو دوسرے پر رزق میں برتری دی ہے تو تم میں کوئی غنی ہے کوئی فقیر کوئی مالدار ہے کوئی نادار کوئی مالک ہے اور کوئی مملوک تو جنہیں رزق کی برتری دی گئی ہے وہ اپنا رزق اپنے غلاموں اور باندیوں کو نہیں دیتے کہ کہیں وہ اس رزق میں ان کے برابر نہ ہوجائیں اور جب تم اپنے غلاموں کو اپنا شریک بنانا گوارا نہیں کرتے تو اللہ عزوجل کے بندوں اور اس کے مملوکوں کو اس کا شریک ٹھہرانا کس طرح گوارا کرتے ہو( جلالین مع صاوی النحل تحت الایۃ: ۷۱ ۳ / ۱۰۷۹-۱۰۸۰ خازن النحل تحت الایۃ: ۷۱ ۳ / ۱۳۳-۱۳۴ ملتقطا)