Surah Al Isra Ayat 101 (17:101)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسٰى تِسْعَ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ فَسْــٴَـلْ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اِذْ جَآءَهُمْ فَقَالَ لَهٗ فِرْعَوْنُ اِنِّیْ لَاَظُنُّكَ یٰمُوْسٰى مَسْحُوْرًا 101
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے موسیٰ کو نو روشن نشانیاں دیں تو بنی اسرائیل سے پوچھو، جب وہ موسیٰ ان کے پاس تشریف لائے تو فرعون نے ان سے کہا : اے موسیٰ ! بیشک میں تو یہ خیال کرتا ہوں کہ تم پر جادو کیا ہوا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے موسیٰ کو نو روشن نشانیاں دیں تو بنی اسرائیل سے پوچھو جب وہ ان کے پاس آیا تو اس سے فرعون نے کہا اے موسیٰ میرے خیال میں تو تم پر جادو ہوا۔
Tafseer (Urdu)
{تسع ایت: نو نشانیاں ۔} حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہمانے فرمایا کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو جو نونشانیاں عطا کی گئیں وہ یہ ہیں : (1) عصا (2) ید بیضا (3) بولنے میں دقت جو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی زبان مبارک میں تھی پھر اللہ تعالی نے اسے دور فرما دیا (4) دریا کا پھٹنا اور اس میں رستے بننا (5) طوفان (6) ٹڈی (7) گھن (8) مینڈک (9) خون۔( خازن الاسراء تحت الایۃ: ۱۰۱ ۳ / ۱۹۴)ان میں سے اخری6 نشانیوں کا مفصل بیان نویں پارے کے چھٹے رکوع میں گزر چکاہے۔ ان مذکورہ بالا میں سے بعض تو معجزے تھے اور بعض فرعون پر عذاب جو بالواسطہ معجزے تھے کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت ہی کی وجہ سے فرعون پر عذاب ائے۔