Surah Al Isra Ayat 13 (17:13)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
وَ كُلَّ اِنْسَانٍ اَلْزَمْنٰهُ طٰٓىٕرَهٗ فِیْ عُنُقِهٖؕ-وَ نُخْرِ جُ لَهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ كِتٰبًا یَّلْقٰىهُ مَنْشُوْرًا 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہر انسان کی قسمت ہم نے اس کے گلے میں لگادی ہے اور ہم اس کیلئے قیامت کے دن ایک نامۂ اعمال نکالیں گے جسے وہ کھلا ہوا پائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہر انسان کی قسمت ہم نے اس کے گلے سے لگادی ہے اور اس کے لیے قیامت کے دن ایک نوشتہ نکالیں گے جسے کھلا ہوا پائے گا۔
Tafseer (Urdu)
{فی عنقه: اس کی گردن میں ۔} یعنی جو کچھ کسی بھی ادمی کے لئے مقدر کیا گیا ہے اچھا یا برا نیک بختی یا بدبختی وہ اس کو اس طرح لازم ہے اور ہر وقت اس طرح اس کے ساتھ رہے گی جیسے گلے کا ہار کہ ادمی جہاں جاتا ہے وہ ساتھ رہتا ہے کبھی جدا نہیں ہوتا۔(خازن الاسراء تحت الایۃ: ۱۳ ۳ / ۱۶۸ ملخصا) امام مجاہد رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے کہا کہ ہر انسان کے گلے میں اس کی سعادت یا شقاوت کا نوشتہ ڈال دیا جاتا ہے۔(جلالین الاسراء تحت الایۃ: ۱۳ ص۲۳۱) پھر جب قیامت کا دن ائے گا تو ادمی کا نامہ اعمال کھول کر اس کے سامنے رکھ دیا جائے گا اور اس کے بعد کا مرحلہ اگلی ایت میں بیان فرمایا گیا ہے کہ اس سے فرمایا جائے گا: اپنا نامہ اعمال پڑھ آج اپنے متعلق حساب کرنے کیلئے تو خود ہی کافی ہے۔