Surah Al Isra Ayat 15 (17:15)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
مَنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا یَهْتَدِیْ لِنَفْسِهٖۚ-وَ مَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیْهَاؕ-وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىؕ-وَ مَا كُنَّا مُعَذِّبِیْنَ حَتّٰى نَبْعَثَ رَسُوْلًا 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس نے ہدایت پائی اس نے اپنے فائدے کیلئے ہی ہدایت پائی اور جو گمراہ ہوا تو اپنے نقصان کوہی گمراہ ہوا اور کوئی جان کسی دوسری جان کا بوجھ نہیں اٹھائے گی اور ہم کسی کو عذاب دینے والے نہیں ہیں جب تک کوئی رسول نہ بھیج دیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجو راہ پر آیا وہ اپنے ہی بھلے کو راہ پر آیا اور جو بہکا تو اپنے ہی برے کو بہکا اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گی اور ہم عذاب کرنے والے نہیں جب تک رسول نہ بھیج لیں ۔
Tafseer (Urdu)
{من اهتدى: جس نے ہدایت پائی۔} ان ایات کا منشا یہ ہے کہ انسان کو اپنی ہدایت و نیک اعمال کا بدلہ ضرور ملے گا یہ نہ ہو گا کہ نیکی تو یہ کرے اور جزا کسی اور کو دے دی جائے اور یہ خود محروم رہے ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ اس کی نیکی سے دوسرے کو بھی فائدہ پہنچ جائے جیسے ایصال ثواب یا صدقہ جاریہ وغیرہ کی صورت میں ہوتا ہے۔ یونہی ادمی کے بہکنے کا گناہ اور وبال بھی اسی پرہوگا یہ نہیں ہوگا کہ ایک ادمی دوسروں کے گناہوں کا بوجھ اٹھائے ہاں جہاں تک گناہ کی ترغیب دینے کا یا اس کے اسباب مہیا کرنے کا تعلق ہے تو اس کا گناہ بہرحال اپنی جگہ ملے گا چنانچہ قران پاک میں ہے ’’و لیحملن اثقالهم و اثقالا مع اثقالهم‘‘(عنکبوت:۱۳) ترجمہ کنزالعرفان:اور بیشک ضرور اپنے بوجھ اٹھائیں گے اوراپنے بوجھوں کے ساتھ اور بوجھ اٹھائیں گے۔ اور فرماتا ہے ’’و من اوزار الذین یضلونهم بغیر علم ‘‘(نحل:۲۵) ترجمہ کنزالعرفان:اور کچھ ان لوگوں کے گناہوں کے بوجھ اٹھائیں جنہیں اپنی جہالت سے گمراہ کررہے ہیں ۔ بہر حال ایات کا اپس میں تعارض نہیں ۔ {و ما كنا معذبین حتى نبعث رسولا:اور ہم کسی کو عذاب دینے والے نہیں ہیں جب تک کوئی رسول نہ بھیج دیں۔} ارشاد فرمایا کہ ہم جس کو بھی سزا دیتے ہیں اس کی ہدایت کے اسباب مہیا ہونے کے بعد اور پھر اس ادمی کے جان بوجھ کر حق سے انکار کرنے کے بعد ہی سزا دیتے ہیں چنانچہ پہلے ہم رسول بھیجتے ہیں جو امت کو اس کے فرائض سے آگا ہ فرماتا ہے اور راہ حق ان پر واضح کرتا ہے اور حجت قائم فرماتاہے پھر جب لوگ رسول کی نافرمانی کرتے ہیں تو ہم انہیں عذاب دیتے ہیں ۔