Surah Al Isra Ayat 40 (17:40)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
اَفَاَصْفٰىكُمْ رَبُّكُمْ بِالْبَنِیْنَ وَ اتَّخَذَ مِنَ الْمَلٰٓىٕكَةِ اِنَاثًاؕ-اِنَّكُمْ لَتَقُوْلُوْنَ قَوْلًا عَظِیْمًا 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا تمہارے رب نے تمہارے لئے بیٹے چن لئے اور اپنے لیے فرشتوں سے بیٹیاں بنالیں۔ بیشک تم بہت بڑی بات بول رہے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تمہارے رب نے تم کو بیٹے چن دئیے اور اپنے لیے فرشتوں سے بیٹیاں بنائیں بیشک تم بڑا بول بولتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{قولا عظیما: بڑی بات۔} مشرکین عرب فرشتوں کو اللہ عزوجل کی بیٹیاں کہتے تھے ان کی تردید میں یہ ایت نازل ہوئی جس میں فرمایا گیا کہ بد نصیبو! اپنے لئے لڑکیاں پسند نہیں کرتے ان کی پیدائش پر ناراض ہوتے اور برا مناتے ہو بلکہ انہیں قتل کردیتے ہو اور اللہ عزوجل کے لئے لڑکیاں ثابت کرتے ہو کیا خدا نے تمہارے خیال کے مطابق اچھی چیز یعنی لڑکے تمہیں دئیے اور بری چیز اپنے لئے رکھی۔ یقینا تم بہت ہی سخت بات کہہ رہے ہو کہ اللہ تعالی کے لئے اولاد ثابت کرتے ہو جو جسم کے خواص سے ہے حالانکہ اللہ تعالی اس سے پاک ہے پھر اس میں بھی اپنی بڑائی رکھتے ہو کہ اپنے لئے تو بیٹے پسند کرتے ہو اور اس کے لئے بیٹیاں تجویز کرتے ہو۔( روح البیانالاسراء تحت الایۃ: ۴۰ ۵ / ۱۶۰-۱۶۱) یہ تمہاری کتنی بے ادبی اور گستاخی ہے۔