Surah Al Isra Ayat 58 (17:58)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
وَ اِنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوْهَا قَبْلَ یَوْمِ الْقِیٰمَةِ اَوْ مُعَذِّبُوْهَا عَذَابًا شَدِیْدًاؕ-كَانَ ذٰلِكَ فِی الْكِتٰبِ مَسْطُوْرًا 58
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کوئی بستی نہیں مگر یہ کہ ہم اسے روزِ قیامت سے پہلے ختم کردیں گے یا اسے سخت عذاب دیں گے۔ یہ کتاب میں لکھا ہوا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کوئی بستی نہیں مگر یہ کہ ہم اسے روزِ قیامت سے پہلے نِیست کردیں گے یا اسے سخت عذاب دیں گے یہ کتاب میں لکھا ہوا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قبل یوم القیمة: قیامت کے دن سے پہلے۔} ارشاد فرمایا کہ کوئی بستی نہیں مگر یہ کہ ہم اسے فرمانبردار ہونے کی صورت میں اچھی موت کے ساتھ روز قیامت سے پہلے ختم کردیں گے اور اگر گناہگار ہوتو اسے دنیوی عذاب کے ساتھ ہلاک کردیں گے اور اگر کسی کافر بستی کو دنیوی عذاب نہ ایا تو اخرت میں شدید عذاب دیں گے اور یہ بات لوح محفوظ میں لکھی ہوئی ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا جب کسی بستی میں زنا اور سود کی کثرت ہوتی ہے تو اللہ تعالی اس کی ہلاکت کا حکم دیتا ہے۔( خازن الاسراء تحت الایۃ: ۵۸ ۳ / ۱۷۹)