Surah Al Isra Ayat 69 (17:69)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
اَمْ اَمِنْتُمْ اَنْ یُّعِیْدَكُمْ فِیْهِ تَارَةً اُخْرٰى فَیُرْسِلَ عَلَیْكُمْ قَاصِفًا مِّنَ الرِّیْحِ فَیُغْرِقَكُمْ بِمَا كَفَرْتُمْۙ-ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ عَلَیْنَا بِهٖ تَبِیْعًا 69
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیاتم اس بات سے بے خوف ہوگئے کہ وہ تمہیں دوبارہ دریا میں لے جائے پھر تم پر جہاز توڑنے والی آندھی بھیج دے تو وہ تمہیں تمہارے کفر کے سبب غرق کردے پھر تم اپنے لئے کوئی ایسا نہ پاؤ جواس پر ہم سے کوئی مطالبہ کر سکے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا اس سے نڈر ہوئے کہ تمہیں دوبارہ دریا میں لے جائے پھر تم پر جہاز توڑنے والی آندھی بھیجے تو تم کو تمہارے کفر کے سبب ڈبو دے پھر اپنے لیے کوئی ایسا نہ پاؤ کہ اس پر ہمارا پیچھا کرے۔
Tafseer (Urdu)
{ام امنتم:یا تم بے خوف ہوگئے۔} مزید فرمایا کہ سمندر کی مشکلات سے نجات پانے کے بعد تم دوبارہ شرک میں پڑجاتے ہو تو کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے کہ اللہ عزوجل تمہیں دوبارہ دریا میں لے جائے پھر تم پر جہاز توڑنے والی آندھی بھیج دے تو وہ تمہیں تمہارے کفر کے سبب غرق کردے پھر تم اپنے لئے کوئی ایسا نہ پاؤ جو ہم سے کوئی مطالبہ کرسکے اور ہم سے دریافت کرسکے کہ ہم نے ایسا کیوں کیا کیونکہ ہم( قادر ومختار ہیں ) جو چاہتے ہیں کرتے ہیں ہمارے کام میں کوئی دخل دینے والا اور دم مارنے والا نہیں ۔(روح البیان الاسراء تحت الایۃ: ۶۹ ۵ / ۱۸۳ مدارک الاسراء تحت الایۃ: ۶۹ ص۶۳۱ ملتقطا) الغرض کسی بھی حال میں کوئی بھی فرد اللہ عزوجل سے بے خوف نہیں ہوسکتا ہے۔ اس کی قدرت نے ادمی کو ہر طرف سے گھیرا ہوا ہے۔