Surah Al Kahf Ayat 104 (18:104)
The Cave · Juz 16 · Makki
اَلَّذِیْنَ ضَلَّ سَعْیُهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ هُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا 104
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ لوگ جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں برباد ہو گئی حالانکہ وہ یہ گمان کررہے ہیں کہ وہ اچھا کام کررہے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان کے جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں گم گئی اور وہ اس خیال میں ہیں کہ ہم اچھا کام کررہے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{الذین:وہ لوگ۔} اس سے پہلی ایت میں اعمال کے اعتبار سے سب سے زیادہ خسارے والے لوگوں کی خبر دینے کے بارے میں فرمایا اب ا س ایت میں فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں برباد ہو گئی اور عمل باطل ہوگئے حالانکہ وہ اس گمان میں ہیں کہ وہ اچھا کام کررہے ہیں جو انہیں اخرت میں نفع دے گا۔( روح البیان الکہف تحت الایۃ: ۱۰۴ ۵ / ۳۰۴) بدکار سے زیادہ بد نصیب: یہ ایت مبارکہ بنیادی طور پر تو کافروں کے متعلق ہے لیکن اس سے اشارتا یہ بھی معلوم ہوا کہ بدکار سے زیادہ بد نصیب وہ نیکوکار ہے جو محنت مشقت اٹھا کر نیکیاں کرے مگر اس کی کوئی نیکی اس کے کام نہ ائے وہ اس دھوکے میں رہے کہ میں نیکو کار ہوں ۔ ہم اس سے اللہ تعالی کی پناہ چاہتے ہیں ۔