Surah Al Kahf Ayat 61 (18:61)
The Cave · Juz 15 · Makki
فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَیْنِهِمَا نَسِیَا حُوْتَهُمَا فَاتَّخَذَ سَبِیْلَهٗ فِی الْبَحْرِ سَرَبًا 61
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب وہ دونوں دو سمندروں کے ملنے کی جگہ پہنچے تواپنی مچھلی بھول گئے اور اس مچھلی نے سمندر میں سرنگ کی طرح اپنا راستہ بنالیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب وہ دونوں ان دریاؤں کے ملنے کی جگہ پہنچے اپنی مچھلی بھول گئے اور اس نے سمندر میں اپنی راہ لی سرنگ بناتی۔
Tafseer (Urdu)
{فلما بلغا: پھر جب وہ دونوں پہنچے۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت یوشع بن نون علیہ الصلوۃ والسلام دو سمندروں کے ملنے کی جگہ پہنچے وہاں ایک پتھر کی چٹان اور چشمہ حیات تھا ۔ اس جگہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے ارام فرمایا اور حضرت یوشع علیہ الصلوۃ والسلام وضو کرنے لگے۔ اسی دوران بھنی ہوئی مچھلی زنبیل میں زندہ ہوگئی اور تڑپ کر دریا میں گری اس پر سے پانی کا بہاؤ رک گیا اور ایک محراب سی بن گئی ۔ حضرت یوشع علیہ الصلوۃ والسلام یہ دیکھ کر بہت حیران ہوئے اور جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام بیدار ہوئے تو حضرت یوشع علیہ الصلوۃ والسلام کو ان سے مچھلی کا واقعہ ذکر کرنا یاد نہ رہا۔ چنانچہ ارشاد ہوتا ہے کہ وہ اپنی مچھلی بھول گئے اور اس مچھلی نے سمندر میں سرنگ کی طرح اپنا راستہ بنالیا۔( روح البیان الکہف تحت الایۃ: ۶۱ ۵ / ۲۶۴-۲۶۵)