Surah Al Kahf Ayat 62 (18:62)
The Cave · Juz 15 · Makki
فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتٰىهُ اٰتِنَا غَدَآءَنَا٘-لَقَدْ لَقِیْنَا مِنْ سَفَرِنَا هٰذَا نَصَبًا 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب وہ وہاں سے گزر گئے تو موسیٰ نے اپنے خادم سے فرمایا: ہمارا صبح کا کھانا لاؤ بیشک ہمیں اپنے اس سفر سے بڑی مشقت کا سامنا ہواہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب وہاں سے گزر گئے موسیٰ نے خادم سے کہا ہمارا صبح کا کھانا لاؤ بیشک ہمیں اپنے اس سفر میں بڑی مشقت کا سامنا ہوا۔
Tafseer (Urdu)
{فلما جاوزا:پھر جب وہ وہاں سے گزر گئے۔} ارشاد فرمایا کہ پھر جب وہ دونوں اس جگہ سے گزر گئے اور چلتے رہے یہاں تک کہ دوسرے روز کھانے کا وقت آیا تو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے خادم سے فرمایا: ہمارا صبح کا کھانا لاؤ بیشک ہمیں اپنے اس سفر سے بڑی مشقت کا سامنا ہوا ہے۔ تھکان بھی ہے بھوک کی شدت بھی ہے۔ اور یہ بات جب تک مجمع البحرین پہنچے تھے پیش نہ آئی تھی اور جب منزل مقصود سے آگے بڑھ گئے تو تھکن اور بھوک معلوم ہوئی اس میں اللہ تعالی کی حکمت یہ تھی کہ وہ مچھلی یاد کریں اور اس کی طلب میں منزل مقصود کی طرف واپس ہوں ۔ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے یہ فرمانے پر خادم نے معذرت کی اور یہ کہا جو اگلی ایت میں مذکور ہے۔( خازن الکھف تحت الایۃ: ۶۲ ۳ / ۲۱۸ ملخصا)