Surah Al Kahf Ayat 74 (18:74)
The Cave · Juz 15 · Makki
فَانْطَلَقَاٙ-حَتّٰۤى اِذَا لَقِیَا غُلٰمًا فَقَتَلَهٗۙ-قَالَ اَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِیَّةًۢ بِغَیْرِ نَفْسٍؕ-لَقَدْ جِئْتَ شَیْــٴًـا نُّكْرًا 74
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب انہیں ایک لڑکا ملا تو اس نے اسے قتل کردیا۔ موسیٰ نے کہا: کیا تم نے کسی جان کے بدلے کے بغیر ایک پاکیزہ جان کوقتل کردیا۔ بیشک تم نے بہت ناپسندیدہ کام کیا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب ایک لڑکا ملا اس بندہ نے اسے قتل کردیا موسیٰ نے کہا کیا تم نے ایک ستھری جان بے کسی جان کے بدلے قتل کردی بیشک تم نے بہت بری بات کی۔
Tafseer (Urdu)
{ فانطلقا: پھر دونوں چلے۔} یعنی کشتی سے اتر کر وہ دونوں چلے اور ایک ایسے مقام پر گزرے جہاں لڑکے کھیل رہے تھے۔ وہاں انہیں ایک لڑکا ملا جوکافی خوبصورت تھا اور حد بلوغ کو نہ پہنچا تھا۔ بعض مفسرین نے کہا وہ لڑکا جوان تھا اور رہزنی کیا کرتا تھا۔ حضرت خضر علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام نے اسے قتل کردیا۔ یہ دیکھ کر حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے پھر نہ رہا گیا اور اپ نے فرمایا: کیا تم نے کسی جان کے بدلے کے بغیر ایک پاکیزہ جان جس کا کوئی گناہ ثابت نہ تھا کو قتل کردیا بیشک تم نے بہت ناپسندیدہ کام کیا ہے۔(خازن الکھف تحت الایۃ: ۷۴ ۳ / ۲۱۹-۲۲۰ ملخصا)