Surah Al Kahf Ayat 75 (18:75)
The Cave · Juz 16 · Makki
قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكَ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا 75
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکہا: میں نے آپ سے نہ کہا تھا کہ آپ ہرگز میرے ساتھ نہ ٹھہرسکیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہا میں نے آپ سے نہ کہا تھا کہ آپ ہرگز میرے ساتھ نہ ٹھہرسکیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{قال:کہا۔} جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت خضر علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کے فعل پر کلام فرمایا تو اپ علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام نے کہا: اے موسی! علیہ الصلوۃ والسلام میں نے آپ سے نہ کہا تھا کہ آپ ہرگز میرے ساتھ نہ ٹھہر سکیں گے۔اس بار حضرت خضر علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلامنے اپنے کلام میں لفظ’’لك‘‘ کا اضافہ فرمایا کیونکہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے دوسری مرتبہ ان کے فعل پر کلام فرمایا تھا۔( خازن الکہف تحت الایۃ: ۷۵ ۳ / ۲۲۰)