Surah Maryam Ayat 10 (19:10)
Mary · Juz 16 · Makki
قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِّیْۤ اٰیَةًؕ-قَالَ اٰیَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَ لَیَالٍ سَوِیًّا 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariعرض کی: اے میرے رب! میرے لئے کوئی نشانی مقرر فرما دے۔ فرمایا: تیری نشانی یہ ہے کہ تم بالکل تندرست ہوتے ہوئے بھی تین رات دن لوگوں سے کلام نہ کرسکو گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعرض کی اے میرے رب مجھے کوئی نشانی دے دے فرمایا تیری نشانی یہ ہے کہ تو تین رات دن لوگوں سے کلام نہ کرے بھلا چنگا ہوکر ۔
Tafseer (Urdu)
{قال رب اجعل لی ایة:عرض کی: اے میرے رب!میرے لئے کوئی نشانی مقرر فرمادے۔} حضرت زکریا علیہ الصلوۃ والسلام کوجب یہ بتا دیا گیا کہ اسی عمر میں بیٹا عطا ہوگا تو اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے مزید عرض کی :اے میرے رب! عزوجل میری بیوی کے حاملہ ہونے کی کوئی نشانی بتادی جائے تاکہ میں اس وقت سے تیری ا س عظیم نعمت کا شکرادا کرنے میں مشغول ہو جاوں ۔ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اپ کے لئے اپ کی زوجہ کے حاملہ ہونے کی نشانی یہ ہے کہ اپ صحیح سالم ہونے کے باوجود اور گونگا ہونے کے بغیرتین دن رات لوگوں سے کلام نہ کرسکیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ ان ایام میں آپ لوگوں سے کلام کرنے پر قادر نہ ہوئے البتہ جب اللہ تعالی کا ذکر کرنا چاہتے تو زبان کھل جاتی تھی۔( روح البیان مریم تحت الایۃ: ۱۰ ۵ / ۳۱۷-۳۱۸ خازن مریم تحت الایۃ: ۱۰ ۳ / ۲۳۰ ملتقطا) حقیقی موثر اللہ تعالی ہے: اس سے معلوم ہوا کہ اپ کو گنگ کی بیماری نہ ہوگی کیونکہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اس بیماری سے محفوظ ہیں ۔ نیز یہ نشانی بھی بڑی دلچسپ تھی کہ ذکر اللہ کریں تو بالکل اسانی سے ہوجائے اور لوگوں سے کلام فرمانا چاہیں تو نہ کرسکیں ۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ موثر حقیقی اللہ عزوجل ہے اور بقیہ اشیاء صرف اسباب ظاہری ہیں ۔ اللہ عزوجل چاہے تو اگ سے پیاس بجھے اور پانی سے اگ لگے ۔ اگ کا جلانا اور پانی کا پیاس بجھانا سب اللہ عزوجل کے کرنے سے ہے۔