Surah Maryam Ayat 11 (19:11)
Mary · Juz 16 · Makki
فَخَرَ جَ عَلٰى قَوْمِهٖ مِنَ الْمِحْرَابِ فَاَوْحٰۤى اِلَیْهِمْ اَنْ سَبِّحُوْا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپس وہ اپنی قوم کی طرف مسجد سے باہر نکلے تو انہیں اشارہ سے کہا کہ صبح و شام تسبیح کرتے رہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اپنی قوم پر مسجد سے باہر آیا تو انہیں اشارہ سے کہا کہ صبح و شام تسبیح کرتے رہو۔
Tafseer (Urdu)
{فخر ج على قومه من المحراب:پس وہ اپنی قوم کی طرف مسجد سے باہر نکلے۔} ایک دن حضرت زکریا علیہ الصلوۃ والسلام اس جگہ سے باہر نکلے جہاں وہ نماز ادا کیا کرتے تھے اور لوگ محراب کے پیچھے انتظار میں تھے کہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام ان کے لئے دروازہ کھولیں تو وہ داخل ہوں اور نماز پڑھیں جب حضرت زکریا علیہ الصلوۃ والسلام باہر آئے تو آپ علیہ الصلوۃ والسلام کا رنگ بدلا ہوا تھا اور اپ گفتگو نہیں فرما سکتے تھے ۔یہ حال دیکھ کر لوگوں نے دریافت کیا: کیا حال ہے اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں اشارہ سے کہا کہ صبح و شام تسبیح کرتے رہو اور عادت کے مطابق فجر و عصر کی نمازیں ادا کرتے رہو اب حضرت زکریا علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے کلام نہ کر سکنے سے جان لیا کہ آپ کی بیوی صاحبہ حاملہ ہو گئی ہیں۔( خازن مریم تحت الایۃ: ۱۱ ۳ / ۲۳۰ جلالین مریم تحت الایۃ: ۱۱ ص۲۵۴ ملتقطا)