Surah Maryam Ayat 9 (19:9)
Mary · Juz 16 · Makki
قَالَ كَذٰلِكَۚ-قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ وَّ قَدْ خَلَقْتُكَ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ تَكُ شَیْــٴًـا 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariفرمایا: ایسا ہی ہے ۔تیرے رب نے فرمایا ہے کہ یہ میرے اوپر بہت آسان ہے اور میں نے تو اس سے پہلے تجھے پیدا کیا حالانکہ تم کچھ بھی نہ تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanفرمایا ایسا ہی ہے تیرے رب نے فرمایا وہ مجھے آسان ہے اور میں نے تو اس سے پہلے تجھے اس وقت بنایا جب تو کچھ بھی نہ تھا ۔
Tafseer (Urdu)
{قال كذلك: فرمایا ایسا ہی ہے۔} حضرت زکریاعلیہ الصلوۃ والسلام کی عرض کے جواب میں یہاں فرمایا گیا کہ بیٹا اسی حالت میں دیا جائے گا اور یہ میرے اوپر بہت آسان ہے کہ میں بڑھاپے کے عوارض دور کر کے اپ میں جوانوں کی سی قوت و توانائی پیدا کردوں اور اپ کی بیوی کے مرض کو دور کر کے انہیں صحت عطا کر دوں کیونکہ اللہ تعالی نے حضرت یحی علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے اپ کو اس وقت پیدا کر دیا جب اپ کچھ بھی نہ تھے تو جو رب تعالی معدوم کو موجود کرنے پر قادر ہے وہ بڑھاپے میں اولاد عطا فرمانے پر بھی یقینا قادر ہے ۔