Surah Maryam Ayat 23 (19:23)
Mary · Juz 16 · Makki
فَاَجَآءَهَا الْمَخَاضُ اِلٰى جِذْعِ النَّخْلَةِۚ-قَالَتْ یٰلَیْتَنِیْ مِتُّ قَبْلَ هٰذَا وَ كُنْتُ نَسْیًا مَّنْسِیًّا 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر بچے کی پیدائش کا درد اسے ایک کھجور کے تنے کی طرف لے آیا تو اس نے کہا: اے کاش کہ میں اس سے پہلے مرگئی ہوتی اور میں کوئی بھولی بسری ہوجاتی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اسے جننے کا درد ایک کھجور کی جڑ میں لے آیا بولی ہائے کسی طرح میں اس سے پہلے مرگئی ہوتی اور بھولی بسری ہوجاتی۔
Tafseer (Urdu)
{فاجآءها المخاض الى جذع النخلة:پھر بچے کی پیدائش کا درد اسے ایک کھجور کے تنے کی طرف لے ایا۔} جب ولادت کاوقت قریب ایا اور درد کی شدت زیادہ ہوئی تو حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہاکھجور کے ایک سوکھے درخت کے پاس اکر بیٹھ گئیں۔ اب درد کی بھی شدت تھی اور دوسری طرف مستقبل کے معاملات بھی تھے کہ اگرچہ میں تو مطمئن ہوں مگرلوگوں کوکیسے مطمئن کروں گی چنانچہ اسی پریشانی کی شدت سے کہا کہ اے کاش میں اس سے پہلے ہی مرگئی ہوتی یابھولی بسری ہوجاتی تا کہ یہ تمام معاملات پیش نہ اتے ۔