Surah Maryam Ayat 24 (19:24)
Mary · Juz 16 · Makki
فَنَادٰىهَا مِنْ تَحْتِهَاۤ اَلَّا تَحْزَنِیْ قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِیًّا 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اسے اس کھجورکے درخت کے نیچے سے پکارا کہ غم نہ کھا بیشک تیرے رب نے تیرے نیچے ایک نہر بنا دی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اسے اس کے تلے سے پکارا کہ غم نہ کھا بیشک تیرے رب نے تیرے نیچے ایک نہر بہا دی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فنادىها من تحتها الا تحزنی:تو اسے اس کے نیچے سے پکارا کہ غم نہ کھا۔} جب حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا نے درد کی شدت سے مرنے کی تمنا کی تواس وقت حضرت جبرئیل علیہ السلام نے وادی کے نیچے سے پکاراکہ غم نہ کرو اللہ عزوجل نے اپ کے لیے اپ کے قریب ایک نہر بنا دی ہے ۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں : حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے یا حضرت جبرئیل علیہ السلام نے اپنی ایڑی زمین پر ماری تو میٹھے پانی کا ایک چشمہ جاری ہو گیا کھجور کا درخت سرسبز ہو کرپھل لایا اور وہ پھل پختہ اور رس دار ہو گئے ۔ ایک قول یہ ہے کہ اس جگہ ایک خشک نہر تھی جسے اللہ تعالی نے اپنی قدرت سے جاری کر دیا اور کھجور کا خشک درخت سرسبز ہو کر پھل دار ہوگیا۔( مدارک مریم تحت الایۃ: ۲۴ ص۶۷۱ خازن مریم تحت الایۃ: ۲۴ ۳ / ۲۳۲ ملتقطا)