Surah Maryam Ayat 25 (19:25)
Mary · Juz 16 · Makki
وَ هُزِّیْۤ اِلَیْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسٰقِطْ عَلَیْكِ رُطَبًا جَنِیًّا٘ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپنی طرف ہلاؤ، وہ تم پر عمدہ تازہ کھجوریں گرائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کھجور کی جڑ پکڑ کر اپنی طرف ہلا تجھ پر تازی پکی کھجوریں گریں گی۔
Tafseer (Urdu)
{و هزی الیك بجذع النخلة:اور کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپنی طرف ہلاو۔} حضرت مریم!رضی اللہ تعالی عنہا سے کہا گیا کہ اپ جس سوکھے تنے کے نیچے بیٹھی ہیں اسے اپنی طرف حرکت دیں تو اس سے اپ پر عمدہ اور تازہ پکی ہوئی کھجوریں گریں گی ۔ اس سے معلوم ہوا کہ حمل کی حالت میں عورت کے لئے کجھور کھانا فائدہ مند ہے۔ کھجور میں ائرن بہت ہوتا ہے جو بچے کی صحت و تندرستی میں بہت معاون ہوتا ہے البتہ اس حالت میں کھجوریں اپنی طبعی حالت کو پیش نظر رکھ کر ہی کم یا زیادہ کھائی جائیں ۔ حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا پر اللہ تعالی کی عنایت و کرم نوازی: اگر بنظر غائر دیکھا جائے تو حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش کے وقت سے ہی اللہ عزوجل نے حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہاکواپنی قدرت کاملہ کے کئی نظارے دکھا کر تسلی دی کہ دیکھوجوذات تیرے لئے خشک نہر سے پانی جاری کرسکتی ہے اور خشک درخت سے پکی ہوئی کھجوریں ظاہر کرسکتی ہے وہ ائندہ بھی تمہیں بے یارو مددگار نہیں چھوڑے گی لہذا تم اپنے رب عزوجل کی کرامتوں عنایتوں شفقتوں پر نظر کرو اور غم وپریشانی کا اظہار مت کرو۔