Surah Maryam Ayat 51 (19:51)
Mary · Juz 16 · Makki
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى٘-اِنَّهٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کتاب میں موسیٰ کو یاد کرو، بیشک وہ چنا ہوا بندہ تھا اور وہ نبی رسول تھا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کتاب میں موسیٰ کو یاد کرو بیشک وہ چنا ہوا تھا اور رسول تھا غیب کی خبریں بتانے والا۔
Tafseer (Urdu)
{و اذكر فی الكتب موسى:اور کتاب میں موسی کو یاد کرو۔} اس سے پہلی ایات میں حضر ت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی صفات بیان کی گئیں اور اب یہاں سے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی صفات بیان فرمائی جا رہی ہیں دوسرے لفظوں میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ خلیل اللہ علیہ الصلوۃ والسلام کی صفات بیان کرنے کے بعد اب کلیم اللہ علیہ الصلوۃ والسلام کی صفات بیان کی جارہی ہیں ۔ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی پانچ صفات : اس رکوع میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی پانچ صفات بیان کی گئی ہیں ۔ (1)…اپ علیہ الصلوۃ والسلام اللہ عزوجل کے چنے ہوئے اور برگزیدہ بندے تھے۔ (2)… اپ علیہ الصلوۃ والسلام رسول و نبی تھے۔ (3)…اپ علیہ الصلوۃ والسلام سے اللہ تعالی نے کلام فرمایا۔ (4)…اپ علیہ الصلوۃ والسلام کواپنا قرب بخشا۔ (5)…اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش پراپ کے بھائی حضرت ہارون علیہ الصلوۃ والسلام کونبوت عطاکی ۔ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد میں سے ہیں اسی لئے ان کا ذکر حضرت اسماعیل علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے فرمایا تاکہ دادا اور پوتے کے ذکر میں فاصلہ نہ ہو۔( روح المعانی مریم تحت الایۃ: ۵۱ ۸ / ۵۵۹)ورنہ حضرت اسماعیل علیہ الصلوۃ والسلام حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے بہت پہلے کے ہیں۔