Surah Maryam Ayat 53 (19:53)
Mary · Juz 16 · Makki
وَ وَهَبْنَا لَهٗ مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ نَبِیًّا 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے اپنی رحمت سے اسے اس کا بھائی ہارون بھی دیا جونبی تھا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اپنی رحمت سے اسے اس کا بھائی ہارون عطا کیا غیب کی خبریں بتانے والا (نبی)۔
Tafseer (Urdu)
{و وهبنا له من رحمتنا اخاه هرون نبیا:اورہم نے اپنی رحمت سے اسے اس کا بھائی ہارون بھی دیا جونبی تھا۔} یعنی جب حضر ت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ میرے گھر والوں میں سے میرے بھائی ہارون کو میرا وزیر بنا تو اللہ تعالی نے ان کی یہ دعا قبول فرمائی اور اپنی رحمت سے حضرت ہارون علیہ الصلوۃ والسلام کو نبوت عطا کی۔( خازن مریم تحت الایۃ: ۵۳ ۳ / ۲۳۸) ایت’’و وهبنا له من رحمتنا ‘‘ سے حاصل ہونے و الی معلومات: اس ایت سے دو باتیں معلوم ہوئیں (1)… نبوت کسبی نہیں یعنی اپنی کوشش سے کسی کو نبوت نہیں مل سکتی بلکہ یہ اللہ تعالی کے فضل اور اس کی رحمت سے جسے اللہ تعالی چاہے صرف اسے ملتی ہے ۔ (2)…حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالی کی بارگاہ میں قرب کاایسا مقام حاصل ہے کہ اللہ تعالی نے ان کی دعا کے صدقے ان کے بھائی حضرت ہارون علیہ الصلوۃ والسلام کو نبوت عطافرما دی۔اس سے اللہ تعالی کے پیاروں کی عظمت کا پتہ لگا کہ ان کی دعا سے وہ نعمت ملتی ہے جو بادشاہوں کے خزانوں میں نہ ہو تو اگر ان کی دعا سے اولاد یا دنیا کی دیگر نعمتیں مل جائیں تو کیا مشکل ہے۔البتہ اب ختم نبوت ہوچکی تو اب کسی کو نبوت نہیں مل سکتی۔