Surah Maryam Ayat 81 (19:81)
Mary · Juz 16 · Makki
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّیَكُوْنُوْا لَهُمْ عِزًّا 81
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور انہوں نے اللہ کے سوا کئی اور معبود بنالئے تا کہ وہ ان کیلئے سفارشی بن جائیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ کے سوا اور خدا بنالئے کہ وہ انہیں زور دیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و اتخذوا من دون الله الهة:اور انہوں نے اللہ کے سوا کئی اور معبود بنالئے ۔} اس سے پہلی ایات میں حشر و نشر کا مسئلہ بیان ہوا اور اب یہاں سے بتوں کے پجاریوں کا رد کیا جا رہا ہےچنانچہ ارشاد فرمایا کہ قریش کے مشرکوں نے اللہ تعالی کی بجائے بتوں کو اپنا معبود بنالیا اور وہ اس امید پر ان کی عبادت کرنے لگے کہ وہ ان کیلئے سفارشی بن جائیں اور ان کی مدد کریں اور انہیں عذاب سے بچائیں ۔( خازن مریم تحت الایۃ: ۸۱ ۳ / ۲۴۶ مدارک مریم تحت الایۃ: ۸۱ ص۶۸۳ ملتقطا)