Surah Al Baqarah Ayat 172 (2:172)
The Cow · Juz 2 · Madani
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِلّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ 172
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے ایمان والو! ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں کھاؤاور اللہ کا شکر ادا کرواگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے ایمان والوکھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں اور اللہ کا احسان مانو اگر تم اسی کو پوجتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و اشكروا لله:اور اللہ کا شکر ادا کرو۔}اللہ تعالی نے ہمیں کھانے سے منع نہیں فرمایا بلکہ کئی مقامات پررزق الہی کھانے کا بیان کیا جیسے سورہ بقرہ ایت168سورہ مائدہ87 88سورہ اعراف ایت3231اورسورہ نحل ایت 114وغیرہ ۔ الغرض اس طرح کے بیسیوں مقامات ہیں جہاں رزق الہی سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ صرف یہ شرط لگائی ہے کہ حرام چیزیں نہ کھاو حرام ذریعے سے حاصل کرکے نہ کھاو کھا کر غافل نہ ہوجاو یہ چیزیں تمہیں اطاعت الہی سے دور نہ کردیں کھا پی کر اللہ عزوجل کا شکر ادا کرو۔ چنانچہ فرمایا: اور اللہ کا شکر ادا کرواگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔