Surah Al Baqarah Ayat 98 (2:98)
The Cow · Juz 1 · Madani
مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّلّٰهِ وَ مَلٰٓىٕكَتِهٖ وَ رُسُلِهٖ وَ جِبْرِیْلَ وَ مِیْكٰىلَ فَاِنَّ اللّٰهَ عَدُوٌّ لِّلْكٰفِرِیْنَ 98
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجو کوئی اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اورجبرائیل اور میکائیل کا دشمن ہو تو اللہ کافروں کا دشمن ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجو کوئی دشمن ہو اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبریل اور میکائیل کا تو اللہ دشمن ہے کافروں کا۔
Tafseer (Urdu)
{من كان عدوا: جو کوئی دشمن ہو۔} اس سے معلوم ہوا کہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور فرشتوں سے دشمنی کفر اور غضب الہی کا سبب ہے اور محبوبان حق سے دشمنی خداعزوجل سے دشمنی کرنا ہے۔حضرت جبریل علیہ السلام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے خادم ہیں ان کا دشمن رب تعالی کا دشمن ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک فرشتے سے عداوت سارے فرشتوں سے عداوت ہے۔ یہی حال انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور اولیاء عظام رحمۃاللہ تعالی علیہم سے عداوت رکھنے کا ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے فرمایا: ’’جو میرے کسی ولی سے دشمنی کرے اسے میں نے لڑائی کا اعلان کردیا۔(بخاری کتاب الرقاق باب التواضع ۴ / ۲۴۸ الحدیث: ۶۵۰۲)