Surah Al Baqarah Ayat 99 (2:99)
The Cow · Juz 1 · Madani
وَ لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍۚ-وَ مَا یَكْفُرُ بِهَاۤ اِلَّا الْفٰسِقُوْنَ 99
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں نازل کیں اور ان کا انکار صرف نافرمان ہی کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں اتاریں اور ان کے منکر نہ ہوں گے مگر فاسق لوگ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد انزلنا الیك ایتۭ بینت:اور بیشک ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں نازل کیں۔} ابن صوریا نے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کہا کہ اپ کوئی ایسی چیز لے کر نہیں ائے جسے ہم پہچانتے ہوں اور اپ پر ایسی کوئی روشن ایت نازل نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ہم اپ کی پیروی کریں۔اللہ تعالی نے اس کا رد کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب!صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے اپ کی طرف روشن ایتیں نازل فرمائی ہیں جن میں حلالحرام اور حدود وغیرہ کے احکام واضح اور تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں اور ان ایتوں کا انکار وہی کرتا ہے جو ہمارے احکامات کی اطاعت نہیں کرتا۔(خازن البقرۃ تحت الایۃ: ۹۹ ۱ / ۷۲) یاد رہے کہ یہاں فاسقوں سے مراد کافر اور منافق ہیں۔